خانہ بدوشوں کے بچوں کو زیور تعلیم آراستہ کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور شروع

خانہ بدوشوں کے بچوں کو زیور تعلیم آراستہ کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور شروع

  

لاہور( این این آئی)مختلف مقامات پر آباد خانہ بدوشوں کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور شروع کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق مختلف این جی اوز کی جانب سے جھونپڑیاں لگا کر رہنے والے خانہ بدوش بچوں کو تعلیم دینے کیلئے کام کیا جارہا ہے لیکن اس سے موثر نتائج حاصل نہیں ہو سکے ۔ حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں اپنے طور پر موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے مختلف تجاویز پر غور شروع کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں سب سے پہلے سروے کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

خانہ بدوش

Back to Conversion Tool

مزید :

صفحہ آخر -