پی ٹی اے نے8لاکھ سے زائد منفی مواد والی ویب سائٹس بند کردیں

پی ٹی اے نے8لاکھ سے زائد منفی مواد والی ویب سائٹس بند کردیں

  

اسلام آباد( آئی این پی ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے 8لاکھ سے زائد توہین آمیز ، ریاست مخالف ، فحش اور دیگر غیر قانونی مواد والے سوشل میڈیا پیجز اور دیگر ویب سائٹس بلاک کر دیں ، سب سے زیادہ فحش مواد ہٹایا گیا ہے جس کی تعداد 7لاکھ 69ہزار870ہے،5ہزار 64ریاست مخالف، 4ہزار28عدلیہ مخالف ، جبکہ 34ہزار489توہین آمیز مواد ہٹایا گیا ہے ۔دستاویزات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے 8لاکھ سے زائد توہین آمیز ، ریاست مخالف ، فحش اور دیگر غیر قانونی مواد والے سوشل میڈیا پیجز اور دیگر ویب سائٹس بلاک کر چکا ہے ، ریاست مخالف مواد کو ہٹائے جانے کی تعد اد 5064ہے ، 4528عدلیہ مخالف مواد ہٹایا جا چکا ہے ، سوشل میڈیا سے34ہزار489توہین آمیز مواد ہٹایاگیا ہے، جبکہ شہرت خراب کرنے والی886ویب سائٹس کو ہٹایاگیا ہے،سب سے زیادہ فحش مواد ہٹایاگیا ہے جس کی تعداد 7لاکھ 69ہزار870ہے ، 10ہزار 196 پراکسی سائٹس اور 3 ہزار 653 دیگر پیجز اور سائٹس بلاک کیے گئے،ہٹائے گئے نفرت آمیز موادکی تعداد 1841ہے ، یوٹیوب سے ہٹائے گئے مواد کی تعد اد 6397ہے ، ٹویٹر سے 5781مواد ہٹایا گیا ہے ، فیس بک سے 17368مواد ہٹایا گیا ہے ، ڈیلی موشن سے 326 مواد ہٹایا گیا ہے ، جبکہ دیگر ویب سائٹس سے آٹھ لاکھ 655مواد ہٹایا گیا ۔

منفی ویب سائٹس

مزید :

صفحہ آخر -