چاول پکانے کے انوکھے طریقے سے وزن بڑھنے کا خدشہ ختم

چاول پکانے کے انوکھے طریقے سے وزن بڑھنے کا خدشہ ختم

  

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا کے محققین نے ماہرین غذائیت کی معاونت سے چاول کو کیلوریز سے پاک کرنے کے لیے انوکھا طریقہ ایجاد کیا ہے۔ اس طریقے میں برتن میں پہلے پانی کو ابالا جاتا ہے۔ پانی میں جوش ا?نے کے بعد اس میں چاول کے وزن کے 3 فیصد کے برابر ناریل کا تیل شامل کیا جاتا ہے اس کے بعد چاول کو برتن میں ڈال کر ابالا جاتا ہے اور 12 گھنٹے کے لیے ریفریجریٹر میں رکھ دیا جاتا اور پھر جس طرح چاہیں اپنے اپنے طریقوں سے پکالیں۔محققین نے اپنی اس تحقیق کو امریکن کیمیکل سوسائٹی میں پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس طریقے سے ہضم شدہ نشاستہ اور غیر ہضم شدہ نشاستہ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ہضم شدہ نشاستہ کی بڑی مقدار ا?نتوں میں ہضم ہونے کے بعد گلوکوز میں تبدیل ہوجاتی ہے جسے جسم توانائی کے لیے استعمال کرتا ہے جب کہ باقی ماندہ چربی کی صورت میں جسم میں جمع ہوجاتی ہے۔اگر چاول کو مذکورہ بالا طریقے پر تیار کیا جائے تو زائد کیلوریز ختم ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے نشاستہ کے ہضم ہو کر چربی کی صورت میں جمع ہونے کا عمل رک جاتا ہے بلکہ صرف اتنی ہی نشاستہ ہضم ہوتی ہے جو جسم میں توانائی کے حصول کے لیے درکار ہوتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -