ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن میں قرباء پروری ، لوٹ مار کی انتہا

ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن میں قرباء پروری ، لوٹ مار کی انتہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آن لائن ) وزارت خزانہ کے ماتحت ادارہ (ایچ بی ایف سی) میں اقربا پروری ‘ لوٹ مار کی انتہا ہوگئی‘ سفارش پر دھڑا دھڑ بھرتی جبکہ میرٹ پر بھرتی چند افراد کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔ ہیڈ کوارٹر میں ساٹھ سال عمر سے زائد افراد ماہانہ دس لاکھ روپے تنخواہیں لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق ایم ڈی صدیق الفاروق کے دور سے بھرتی ہونے والے افسران نے اب پورے ادارہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ صدیق الفاروق جب گزشتہ دور میں چیئرمین اوقاف بنے تو اس وقت اپنے چہیتے افسران کو ساتھ لے گئے جن میں سے دو ریٹائرڈ جبکہ متعدد کو مختلف زونل دفاتر کا ہیڈ بنا دیا گیا ہے موجودہ ایم ڈی سٹیٹ بینک کے ایک آفیسر ہیں اور وہ پنجاب سمیت متعدد علاقوں سے نابلد ہونے کے باعث ادارے کے تمام کام اپنے چہیتے مشیروں پر چھوڑ دیتے ہیں ۔ ادھر مذکورہ ایم ڈی نے سفارش‘ اقرباپروری کی انتہا کرتے ہوئے چند میرٹ پر بھرتی ملازمین کو ادارہ کے دیوالیہ ہونے کا شوشا چھوڑ کر نوکریوں سے برطرف کردیا اور دوسری جانب درجنوں افراد کو بھرتی کرکے مستقل بھی کردیا گیا ہے۔ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ایم ڈی کے انتہائی اہم ملازم افسران جنکی عمریں ساٹھ سال سے بھی زائد ہوچکی ہیں اور وہ ادارہ سے دس لاکھ روپے سے تنخواہ وصول کررہے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے ایچ بی ایف سی کے کڑے آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا مگر سندھ سے ایک اعلیٰ سفارش کے باعث وزارت نے آڈٹ کرانے کا پلان منسوخ کردیا ہے۔
ہاؤس بلڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -