بلوچستان میں شرح پیدائش کنٹرول کرنے کیلئے 4 ارب کی لاگت سے پروگرام شروع

بلوچستان میں شرح پیدائش کنٹرول کرنے کیلئے 4 ارب کی لاگت سے پروگرام شروع

  

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کی حکومت صوبے میں غریب عوام کو صحت عامہ کی جدید سہولتوں کی فراہمی اور صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔ترجمان صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں شرح پیدائش کو کنٹرول کرنے کیلئے تقریباً 4 ارب روپے کی لاگت سے ایک بڑا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے 2.5 ارب روپے کی لاگت سے ایک اور منصوبے پر بھی عملدرآمد کیا جا رہا ہے جبکہ تپ دق کی روک تھام کیلئے جاری پروگرام 50 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا۔

مزید :

علاقائی -