خیبر پختونخوا کے 9اضلاع میں اقدام قتل میں بیرون ممالک فرار 18اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے 9اضلاع میں اقدام قتل میں بیرون ممالک فرار 18اشتہاریوں کی ...

  

پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا پولیس نے پشاور ، دیر ، چارسدہ سمیت صوبے کے 9اضلاع میں اقدام قتل میں بیرون ممالک فرار ہونے والے 18اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹر پول سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی وزارت داخلہ کو ناموں کی فہرستیں بھیجوانے کے لئے ایسے تمام ملزمان کی تفصیلات طلب کی ہے اقدام قتل اور مختلف فراڈ میں ملوث ہونے کے بعد یہ ملزمان بیرون ممالک فرار ہو چکے ہیں جس کے باعث انہیں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے ۔ ان میں سے بعض ملزمان پر اپنی بیویوں سمیت 2سے 8افراد کے قتل کے مقدمات ہیں ۔ جبکہ بعض کے اوپر فراڈ وغیرہ کے مقدمات درج ہیں ۔ تاہم یہ ملزمان بیرون ممالک فرار ہو چکے ہیں جس کے باعث ان کی گرفتاری نہیں ہو رہی ہے اور بیشتر مقدمات میں تحقیقات بھی نہیں ہو رہی ہے ۔ جس پر انٹر پول کے ذریعے گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے ۔

رابطہ فیصلہ

مزید :

علاقائی -