فاٹا انضمام نا قابل قبول ، صوبہ یا ایجنسی کونسل بنایا جائے، سیف آفریدی

فاٹا انضمام نا قابل قبول ، صوبہ یا ایجنسی کونسل بنایا جائے، سیف آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جمرود(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے نائب صدر سیف اللہ آفریدی نے کہا ہے فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں انضمام ہرگز قبول نہیں کریں گے ، قبائلی علاقوں پر مشتمل الگ صوبہ یا آزاد کونسل ہی قبائلی عوام کو قابل قبول ہے۔میڈیا سے بات چیت میں انکامزید کہنا تھا ایف سی آر ہزار گناہ تھانہ کلچر سے بہتر نظام ہے تاہم انہوں نے اس سے ظالمانہ شقوں کو ختم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ایف سی آر میں ترمیم کی جائے۔ فاٹا انضمام کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا اور اس سلسلے میں قبائلی عوام کو آپس میں مشوروں کیلئے مہلت نہیں دی گئی جو بد نیتی پر مبنی ہے ۔ قبائلی اضلاع کو خیبر پختونخوا میں ضم نہیں کرنا چاہتے اس سے قبائلی عوام مزید پسماندگی کا شکار ہوجائیں گے۔ فاٹا اصلاحات کیلئے بنی کمیٹی نے صرف خانہ پوری کیلئے نام نہاد جرگے کئے اور اس کمیٹی نے بھی قبائلی عوام کو اندھیرے میں رکھا۔
سیف آفریدی

مزید :

علاقائی -