قومی اسمبلی کا 12 روزہ اجلاس 29 اکتوبر سے شروع ہو گا

قومی اسمبلی کا 12 روزہ اجلاس 29 اکتوبر سے شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ پیر کو ہو گا،12 روز تک جاری رہے گا۔سپیکر اسد قیصر کی 25اکتوبر کو وطن واپسی پر اجلاس کی تیاری شروع کر دی جائے گی۔ سمری تیار کر لی گئی ہے جو جلد ایوان صدر بھیج دی جائے گی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اسمبلی اجلاس کے لئے لانے کے سلسلے میں ایک بار پھر پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے باضابطہ درخواست دے دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کا شیڈول اجلاس 29 اکتوبر سے متوقع ہے جو9 نومبر تک جاری رہے گا اور اس دوران اپوزیشن لیڈر کو بھی اسلام آباد میں رکھا جائے گا۔اپوزیشن نے جلد قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی صورت میں ریکوزیشن واپس لینے کا عندیہ دیدیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اسپیکر چیمبر کو عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر بروقت شیڈول اجلاس طلب کر لیا جاتا ہے تو اجلاس کی ریکوزیشن سے دستبردار ہوا جا سکتا ہے۔ریکوزیشن گزشتہ روز 90 سے زائد ارکان کے دستخطوں سے کی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور متحدہ مجلس عمل اس کی محرک ہے۔ ریکوزیشن کی وجہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی جانب سے احتسابی معاملے پر اٹھائے گئے سوالات کو زیربحث لانا اور تحقیقات کے لئے کمیٹی کے قیام کا دباؤ ڈالنا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے پارلیمانی پارٹی کے دیگر ارکان کے دستخطوں سے گرفتار اپوزیشن لیڈر کے پروڈکشن آرڈر کے لئے درخواست دے دی ہے تاکہ وہ ممکنہ طور پر اپوزیشن کی درخواست پر طلب کردہ یا قومی اسمبلی کے شیڈول اجلاس میں شریک ہو سکیں۔ یہ درخواست گزشتہ روز سپیکر چیمبر پہنچا دی گئی ہے جس پر رانا ثناء اللہ کے علاوہ سردار ایاز صادق، رانا تنویر حسین، خواجہ محمد آصف، مرتضیٰ جاوید عباسی اور دیگر ارکان کے دستخط ہیں۔
اسمبلی اجلاس

مزید :

علاقائی -