کراچی، کانگو وائرس بے قابو، 2 مزید مریض متاثرہ ہونے کی تصدیق

کراچی، کانگو وائرس بے قابو، 2 مزید مریض متاثرہ ہونے کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)کراچی میں کانگو کا ایک اور مریض سامنے آ گیا جس کے بعد اس کے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔سربراہ جناح ہسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کانگو میں مبتلا 28 سالہ نہال کراچی کے علاقے جام گوٹھ ملیر کا رہائشی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال کانگو وائرس سے متاثرہ 18 سے زائد افراد کو جناح اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے آٹھ مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔نہال کو دو روز قبل طبیعت خرابی کی شکایت پرجناح اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد طبی معائنے اور رپورٹس میں اس کے جسم میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -