پاک فضائیہ کے سربراہ کی کمانڈر متحدہ عرب امارات سے ملاقات

پاک فضائیہ کے سربراہ کی کمانڈر متحدہ عرب امارات سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابوظہبی(آ ئی این پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر یو اے ای فضا ئیہ کے ہیڈ کوارٹرز پہنچے،ہیڈ کوارٹرز آمد پر یو اے ای فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی، بعد ازاں پاک فضائیہ کے سربراہ نے میجر جنرل سٹاف پائلٹ ابراہیم ناصر محمد العلاوی کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ائیر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شاندار باہمی تعلقات ہمیشہ قابلِ فخر رہے ہیں۔ کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس نے پاک فضائیہ کی شاندار تاریخ کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کی حالیہ عرصے میں جدیدیت اور خود انحصاری کی کاوشوں کو سراہا۔دونوں معزز شخصیات نے پاکستان اور یو اے ای کی فضائی افواج کے درمیان موجود مثالی باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
فضائیہ سربراہ ملاقات

مزید :

علاقائی -