ڈالر کی پرواز،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے لٹر اضافے کا امکان
اسلام آباد(آن لائن)ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان سے مہنگائی کے طوفان نے گھنٹی بجادی ، ایک رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اٖضافے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے فی لٹر تک اٖضافہ متوقع ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 6روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ گھی اور کھانے پکانے کا تیل سمیت چائے کی پتی 15سے 25روپے فی کلو تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق چھوٹے بچوں کیلئے دودھ کے ڈبے کھانے پینے کی اشیاء اور ڈائپرزکی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی ۔ درآم د شدہ گاڑیوں کی قیمتوں میں پچاس ہزار روپے سے پانچ لاکھ اور موٹر سائیکل کی قیمت میں تین ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے جبکہ موبائل فنز کی قیمت میں تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
مہنگائی کا طوفان