سندھ ریزرو پولیس بھرتیاں،تحریری امتحان میں کھلے عام نقل

سندھ ریزرو پولیس بھرتیاں،تحریری امتحان میں کھلے عام نقل

  

سکھر(آئی این پی) پاکستان ٹیسٹنگ کے تحت سندھ ریزرو پولیس کی خالی اسامیوں پر بھرتی کے دوران نقل کرنے والے 60 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ سینئرسپرنٹنڈنٹ(ایس ایس پی) اسد رضا نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ تحریری امتحان کے دوران نقل کرنے والے 60 امیدوار پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں پر مقدمات 418، 419 ،34 کی دفعات کے تحت تین مختلف تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔ یہ تمام امیدوار پاکستان ٹیسٹنگ کے تحت سندھ ریزرو پولیس کی خالی اسامیوں کے لیے اتوار کو ہونے والے تحریری امتحانات میں شامل تھے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس کانسٹیبل کی خالی اسامیوں کے لیے 8000 سے زائد امیدواران نے تحریری امتحان میں شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -