ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافہ سے ’’ لنڈا ‘‘بھی غریبوں کی پہنچ سے دُور

ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافہ سے ’’ لنڈا ‘‘بھی غریبوں کی پہنچ سے دُور

  

لاہور( این این آئی )ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے لنڈے میں بھی قیمتیں بڑھ گئیں ،سردیوں کیلئے پرانے گرم کپڑے اورجوتوں کی خریداری بھی غریب کی پہنچ سے باہر ہو گئی ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ چندہفتوں میں ڈالرکی قیمت میں اضافے کے باعث لنڈابازارمیں فروخت ہونے والے پرانے کپڑوں اورجوتوں کی قیمت میں بھی 20 سے 25 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ موسم گرما کے لئے بیرون ممالک سے جو استعمال شدہ مال آرہا ہے نہ صرف اس کی قیمتوں میں اضافہ ہو اہے بلکہ ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات او ر ٹیکسز بھی بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ بھی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں۔

مزید :

علاقائی -