کراچی ضمنی انتخابات،ایم کیو ایم پاکستان نے نتائج مسترد کردیے

کراچی ضمنی انتخابات،ایم کیو ایم پاکستان نے نتائج مسترد کردیے

  

کراچی(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں ہونیوالے ضمنی انتخاب کے نتائج کو مستر د کردیا۔ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل، خواجہ اظہار الحسن و دیگر نے کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا وہ ضمنی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔کنور نوید جمیل نے دعویٰ کیا ووٹرز نے ہمارے امیدواروں کو کامیاب کرایا، جبکہ خواجہ اظہار نے کہا ابتداء میں 300 ووٹوں سے جیت رہے تھے،آدھے گھنٹے بعد 10ہزار ووٹ سے ہارے۔کنور نوید جمیل نے کہا رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج بہادر آ با د میں ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے شہر کراچی نے ایک مرتبہ پھر کپتان کے کھلاڑیوں کو کامیاب کیا۔ لسانی سیاست کے بادل ہٹ چکے ہیں اب انصاف کا نظام ہوگا، مسلسل کامیابیاں عمرا ن خان کی کامیاب پالیسیوں ،کارکنوں اور ورکرز کی انتہک محنت کا نتیجہ ہیں۔

ایم کیو ایم

مزید :

علاقائی -