روس سے دفاعی معاہدہ ، امریکہ کا بھارت پر ایف 16لڑاکا طیارے خریدنے کیلئے دباؤ

روس سے دفاعی معاہدہ ، امریکہ کا بھارت پر ایف 16لڑاکا طیارے خریدنے کیلئے دباؤ

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ نے بھارت کو روس سے ایس۔400 میزائل نظام کی خریداری کے نتیجے میں پیش آنیوالی پابندیوں سے بچنے کیلئے ان سے ایف16 طیارے خریدنے کیلئے دباؤبڑھانا شروع کردیا ہے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا روس سے ایس400 میزائل دفاعی نظام خریدنے کے معاہدے پر دستخط پر واشنگٹن نے نئی دہلی کو غیررسمی طور پر آگاہ کردیا ہے کہ اگر بھارت، امریکہ سے ایف۔16 طیارے خریدنے کی یقین دہانی کرا دیتا ہے تو وہ کاؤنٹرامریکہ ایڈورزریز تھرو سینگزشن ایکٹ (سی اے اے ٹی ایس اے) کے تحت لگنے والی پابندیوں سے بچ سکتا ہے ’۔بھارتی وزیردفاع نرمالا سیتھارام اور امریکی ہم منصب جیمز میٹس کے درمیان سنگاپور میں 19 اکتوبر کو ہونے والی ملاقات کے حوالے سے دیگر اخبارات نے بھی اسی سے ملتی جلتی رپورٹس شائع کی ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی ایک ایسے طیارے کو خریدنے میں دلچسپی نہیں ہے جو پاکستان میں پہلے سے ہی زیر استعمال ہے اور تاحال اس حوالے سے یقین دہانی کرانے سے انکار کردیا ہے۔ایکسپریس کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیردفاع نرمالا سیتھارام کا رواں سال دسمبر میں وزیردفاع کی حیثیت سے امریکا کا پہلا دورہ شیڈول ہے ‘لیکن تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس وقت تک جیمز میٹس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا حصہ ہوں گے یا نہیں’۔میٹس سی اے اے ٹی ایس اے کے تحت بھارت کو چھوٹ دینے کے بھرپور حمایت کرر ہے ہیں اور امریکی کانگریس کے سامنے پابندیوں سے چھٹکارے کے لیے زور دے رہے ہیں لیکن اس طرح کی چھوٹ کے لیے تین اقدامات کا فیصلہ صدر ٹرمپ کو کرنا ہے۔ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ بھارت کو آپ کے سوچنے سے پہلے جواب تلاش کرنا پڑے گا۔امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداروں کے حوالے سے مقامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہاں سے ‘کسی بھی ملک کے لیے آنکھیں بند کرکے پابندی کی مخالفت جاری نہیں کی جائے گی ۔سی اے اے ٹی ایس اے کے تحت کسی قسم کی چھوٹ کے لیے دیگر چیزوں سمیت ممالک کو روسی اسلحے پر انحصار میں انہیں کمی لانا پڑے گی۔

ایف سولہ

مزید :

علاقائی -