گیس کی قیمتوں میں 605فیصد اضافہ بہت زیادہ ہے،شیر ی رحمن

گیس کی قیمتوں میں 605فیصد اضافہ بہت زیادہ ہے،شیر ی رحمن

  

کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب ایسے ہی ہوتا ہے،ووٹ ڈالنا جمہوری حق ہوتا ہے،میں اسلام آباد سے ووٹ ڈالنے آئی ہوں ۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 اور پی ایس 111 میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ان الیکشن کی تحقیقات کرنی ہے۔رینجرز کے اہلکار بندوق تان کر ساتھ پیچھے آئے۔اہلکاروں نے سیلفی لینے کی کوشش کی لیکن میں نے منع کردیا۔جب ہمارا کیمرا منع ہے تو کسی اور کو بھی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔گیس استعمال کرنے والے صارفین بہت ہیں ۔605فیصد اضافہ بہت زیادہ ہے۔لوگوں کے لئے ریلیف سوچنا چاہئے تھا ،اسے ظلم کہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ اور سیاست چھوڑیں کوئی سوچ ہی نہیں ہے۔روٹی غریب کہاں سے خریدے گا۔اسٹاک مارکیٹ تباہ ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا اور ہول سیل مارکیٹ بند ہوگئیں ۔انتشار پھیلانے والی صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی تو ہوچکی جس کے لئے پارلیمانی کمیٹی اب بنائی جارہی ہے۔ اٹھارویں ترمیم کو واپس کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید :

علاقائی -