ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے سپیشل فورس تشکیل دینے کا فیصلہ

ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے سپیشل فورس تشکیل دینے کا فیصلہ

  

لاہور( خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے سپیشل فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ڈولفن، پیرو، محافظ اور سٹی ٹریفک کے جوانوں پر مشتمل ڈویژنوں کی سطح پر سپیشل فورس تشکیل دی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں ون ویلنگ کے خلاف پولیس کی جانب سے باقائدہ مہم شروع کرنے کے باوجود اس خطرناک کھیل کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے اور اتوار کے روز اس جان لیوا کھیل کے سلسلہ میں تیزی رہتی ہے۔ اتوار کے دن شہر کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر ون ویلنگ جیسے خونی کھیل کا سلسلہ جاری رہنے سے حادثات نے جنم لے رکھا ہے جبکہ ٹریفک کے بہاؤ میں بھی دشواری پیش آتی ہے۔ تھانوں کی پولیس ، ڈولفن، پیرو اور محافظ فورس سمیت ٹریفک پولیس کی جانب سے دن بھر کئے گئے کریک ڈاؤن کا بھی کوئی خاص اثر نہیں پڑتا ،گلبرگ کے علاقہ مین بلیوارڈ، شادمان اور ریس کورس کے علاقہ جیل روڈ اور کینال روڈ پر سب سے زیادہ ون ویلنگ کے دوران کرتب دکھائے جاتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -