مناواں، گھر کے سامنے کھڑے ہونے پر جھگڑا ،3 افراد زخمی
لاہور (خبرنگار) مناواں کے علاقہ میں شفیق نامی شہری نے اپنے گھر کے سامنے کھڑے ہونے سے متعدد بار منع کرنے پر نہ ماننے کی صورت میں ان کی ڈنڈوں اور سوٹوں سے درگت بنادی جس پر تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدا د کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ کرکے انہیں رخصت کردیا گیا۔