سوئی گیس ٹیم کی کارروئی،ملتان روڈ پر 20 گھروں کا جعلی نیٹ ورک پکڑ لیا

سوئی گیس ٹیم کی کارروئی،ملتان روڈ پر 20 گھروں کا جعلی نیٹ ورک پکڑ لیا

  

لاہور(خبرنگار) سوئی گیس کی ٹیم نے ملتان روڈ پر چھاپہ مار کر 20 گھروں کا جعلی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔ گیس کمپنی لاہور ریجن کے جی ایم قیصر مسعود کے مطابق ملتان روڈ پربائی پاس لگا کر جعلی طریقہ سے 20 گھروں کو گیس سپلائی کی جا رہی تھی خفیہ اطلاع ملنے پر ڈپٹی چیف بلال اصغر کی نگرانی میں یو ایف جی کی ٹیم تشکیل دی گئی اور اس ٹیم نے چھاپہ مارا تو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ ٹیم نے کارروائی کر کے بائی پاس اور سپائی لائنوں کو اکھاڑ کر قبضہ میں لے لیا ہے اور ملزمان کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -