رائیونڈ،چنگ چی رکشہ الٹ گیا،3خواتین سمیت 5 افراد زخمی

رائیونڈ،چنگ چی رکشہ الٹ گیا،3خواتین سمیت 5 افراد زخمی

  

لاہور (خبرنگار)رائیونڈ کے علاقہ میں سواریوں سے بھرا چنگ چی رکشہ تیز رفتار ی کے باعث بے قابو ہوتے ہوئے الٹ گیاجس سے اس میں سوار تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقہ میں تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوتے ہوئے چنگ رکشہ الٹنے سے تین خواتین آصفہ بی بی ،حنابی بی اور صغراں بی بی سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -