تین منزلہ الیکٹرک سٹور کی عمارت زمین بوس،لاکھو ں کا نقصان

تین منزلہ الیکٹرک سٹور کی عمارت زمین بوس،لاکھو ں کا نقصان

  

لاہور(خبرنگار) ملتان روڈ پر تین منزلہ الیکٹرک سٹور کی عمارت زمین بوس ہوگئی، لاکھوں کے سامان سمیت کروڑوں کی بلڈنگ تباہ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر واقع تین منزلہ عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی، بلڈنگ گرنے سے لاکھوں کا الیکٹرک سامان ملبے تلے دب گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت کے ساتھ والے پلاٹ میں تہہ خانے کی کھدائی کی جارہی تھی جس کے باعث عمارت زمین بوس ہوئی۔متاثرہ دکان مالک نے اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پلاٹ مالک نے منع کرنے کے با وجود کھدائی جاری رکھی، جس سے نقصان ہوا مالک کا کہنا تھا کہ عمارت میں لگ بھگ 4 کروڑ روپے مالیت کا سامان تھا جو ملبے تلے دب گیا ۔

مزید :

علاقائی -