چوہدری جاوید اقبال ، ظفر اقبال وڑائچ چوہدری سجاد کی جہانگیر ترین سے ملاقات

چوہدری جاوید اقبال ، ظفر اقبال وڑائچ چوہدری سجاد کی جہانگیر ترین سے ملاقات

  

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیرخان ترین نے کہاہے کہ ملک ترقی کی شاہراہ پرگامزن (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

ہے‘ وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام کے لیے درددل رکھتے ہیں اورشب وروزملک کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں‘ عوامی توقعات پرپورااتریں گے‘ عوام کی امیدیں ہی پی ٹی آئی کی کامیابی کے تسلسل کی نشانی ہے‘ اداروں کی مضبوطی اورقانون کی حکمرانی ہرصورت یقینی بنائیں گے‘ سرکاری افسران عوام کوانصاف کی فراہمی کے ذمہ دارہیں۔اسلام آباد میں ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ کی قیادت میں سابق وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ چوہدری ظفراقبال وڑائچ‘ چوہدری سجادوڑائچ سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے عرصہ درازحکمرانی کے باوجودملک کوبے دردی سے لوٹااوریہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت کے مثبت اقدامات بھی مخالفین کوہضم نہیں ہورہے لیکن پی ٹی آئی اپنے مشن پرآج بھی قائم ہے اورعوام سے جووعدے کیے ہیں وہ ہرصورت پورے کریں گے‘ انہوں نے کہاکہ آنے والے دن عوام کی بہتری اورترقی کے دن ہوں گے‘ جنوبی پنجاب کی محرومیوں سے بخوبی آگاہ ہوں اورانشاء اللہ رحیم یارخان بالخصوص جنوبی پنجاب کے عوام کوکبھی تنہانہیں چھوڑیں گے ‘ اب انصاف اورمیرٹ کادورشروع ہوچکاہے جس کے ثمرات سے عوام مستفیدہوں گے‘ قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ ‘ چوہدری ظفراقبال وڑائچ اورچوہدری سجادوڑائچ نے جہانگیرترین کوسیاسی صورتحال وعوامی مسائل بارے تفصیلی آگاہ کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -