لوئر مال اور گوالمنڈی میں 2 افراد پراسرار طور پر ہلاک

لوئر مال اور گوالمنڈی میں 2 افراد پراسرار طور پر ہلاک

  

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں دو افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی نعشیں مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لوئر مال کے علاقہ شیش محل روڈ پر 55 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پڑا تھا۔ راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص شکل و صورت سے نشئی لگتا ہے اور اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ اسی طرح گوالمنڈی کے علاقہ نسبت روڈ پر 40 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

مزید :

علاقائی -