نیا بلدیاتی سسٹم ضلع کونسلوں کا کردار عوام کو ریلیف ملے گا ، بیر سٹر اورنگزیب کچھی

نیا بلدیاتی سسٹم ضلع کونسلوں کا کردار عوام کو ریلیف ملے گا ، بیر سٹر اورنگزیب ...

  

میلسی (نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اختیارات کی نچلی سطح کی منتقلی کیلئے پر عزم ہیں اور بلدیاتی اداروں میں عوام کی براہ راست شمولیت کیلئے بلدیاتی نظام میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں مجوزہ نظام کے تحت ہر دس سے بارہ ہزار آبادی پر ایک ویلج کونسل ، ٹاؤن کمیٹی اور تحصیل ایڈمنسٹریشن کے قیام کی تجاویز کو حتمی شکل دی گئی ہے اس مجوزہ نظام کے تحت ضلع کونسلوں کا کردار ختم کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )

نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میلسی میں ریلوے اراضی پر گرین بیلٹس کے قیام کی تجاویز زیر غور ہے ریلوے اسٹیشن سے لیکر کہروڑ پکا ریلوے پھاٹک تک موجود اراضی پر خوبصورت تفریح پارک اور گرین بیلٹ بنانے کیلئے شہریوں ، تاجروں ،سول سوسائٹی کے ممبران اور صحافیوں کا تعاون درکار ہے تا کہ شہرکے ماحول کو خوبصورت بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء نہال ہاشمی نے پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کر کے دشمن قوتوں کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ذمہ دار ادارے ایسے ملک دشمن عناصر کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں تا کہ آئندہ کسی کو پاکستان کے کسی بھی آئینی ادارے پر بہتان تراشی کی جرات نہ ہو اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی نے سینئر صحافی محمد اسلم خان یوسفزئی کی تجویز پر کہروڑ پکا روڈ کی اضافی آبادی کیلئے 100کے وی نئے ٹرانسفارمر اور بجلی کی ڈسٹری بیوشن لائن کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی ہے۔

نیا بلدیاتی سسٹم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -