صوبائی دارلحکومت میں پتنگ بازوں نے منی بسنت ڈے منایا

صوبائی دارلحکومت میں پتنگ بازوں نے منی بسنت ڈے منایا

  

لاہور( خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں پتنگ بازی کے سلسلہ میں حیرت انگیز حد تک تیزی اور لاہور میں پتنگ بازوں نے گزشتہ روز اتوار کے دن منی بسنت ڈے منایا۔ پتنگ باز چھتوں اور پلازوں پرسارا دن ’’بو کاٹا‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق پتنگ بازی جیسے جان لیوا کھیل کو پولیس تمام تر حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے باوجود ختم نہیں کر سکی ہے اتوار کے دن پتنگ باز صبح سویرے ہی گھروں اور پلازوں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔کیمیکل سے تیار ہونے والی ڈور بھی استعمال کرتے رہے ، پتنگ بازی کی مخالف تنظیموں کے عہدیداروں شیخ محمد امین قادری، اکرام اللہ خان کاکڑ، ساجد نقوی اورراؤ محمد اکرام خاں کا کہنا ہے کہ حکومت کو نئے سرے سے قانون سازی کرنا چاہیے۔

مزید :

علاقائی -