مظفر گڑھ میں کچی آبادیاں ، ٹارگٹ ، گھر کرانے کی تیاریاں مکمل ، مزاحمت کا امکان

مظفر گڑھ میں کچی آبادیاں ، ٹارگٹ ، گھر کرانے کی تیاریاں مکمل ، مزاحمت کا ...

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ نے وزیراعظم عمران خان،سینئر وزیر علیم خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا حکم ہوا میں اڑا دیا،ٹبہ کریم آباد گلی نمبر 4 اور بہاری کالونی میں کچی آبادی کے مکینوں کے گھروں کے باہر ریڈ نشان لگادیئے،کچی آبادی کے گھروں کو توڑنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں مکینوں کو مکانات خالی کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی،تفصیل کیمطابق ،عوامی راج پارٹی کے چیئرمین وسابق ایم این اے مظفرگڑھ جمشید احمد خان (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

دستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان،سینئروزیر علیم خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا حکم ہوا میں اڑادیا،وزیراعظم عمران خان نے کچی آبادی کے مکینوں کیلئے آپریشن نہ کرنے کا حکم جاری کردیا تھا مگر ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ نے اعلیٰ افسران سے داد حاصل کرنے کیلئے ٹبہ کریم آباد گلی نمبر 4 اور بہاری کالونی میں کچی آبادی کے مکینوں کے گھروں کے باہر ریڈ نشان لگادیئے اور کچی آبادی مکینوں کے گھروں کو توڑنے کی تیاریاں مکمل کرلیں جو کہ غریب عوام کیساتھ سراسر زیادتی اور نا انصافی ہے،جمشید احمد دستی نے مزید کہا کہ میرا جینا مرنا غریب مظلوم عوام کیساتھ ہے اور ہم غریب عوام پر کسی قسم کا ظلم و زیادتی ہرگز برداشت نہ کرینگے،حکومت غریب عوام کے سروں سے چھت نہ چھینیں،عرصہ دراز سے کچی آبادی میں غریب مکین رہ رہے ہیں غریب عوام کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں،بعدازاں بہاری کالونی کی عوامی سماجی شخصیت کونسلر کے امیدوار شیخ محمد شاہد نے صحافیوں سے گفتگو رتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے کچی آبادی کے مکینوں کو بے گھر کرنے اور ظلم کرنے کی کوشش کی تو ہزاروں مکینوں سمیت دھرنا دینگے اور غریب عوام کے حقوق نہ ملنے تک چین سے نہ بیٹھیں گے۔

کچی آبادی ٹارگٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -