فیصل ٹاؤن ڈاکوؤں کی گھر میں لوٹ مار ، اغوا کرکے لے گئے

فیصل ٹاؤن ڈاکوؤں کی گھر میں لوٹ مار ، اغوا کرکے لے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکلوں سمیت دیگر سامان سے محروم کردیا ،تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں شہری عطاء محمدکے گھر دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے داخل ہوکر لوٹ مار کرتے ہوئے وہاں سے2لاکھ 80ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹتے ہوئے فرزانہ بی بی کو بھی اپنے ساتھ زبردستی گن پوائنٹ پر لے گئے۔ا ،ڈیفنس بی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سا جد اور اس کی فیملی سے2لاکھ 60ہز ارمالیت کی نقدی وطلائی زیورات،سند ر کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے فا روق اور فیملی سے 2لاکھ10ہز ار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات ،نو اب ٹا ؤ ن ڈاکوؤں نے طا ہر اور فیملی سے2لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، لٹن روڈ ڈاکوؤں نے عرفا ن اور فیملی سے1لاکھ30ہز از مالیت کی نقدی وطلائی زیورات ، راوی روڈڈاکوؤں نے بر ہا ن سے1لاکھ 40ہز ارکی نقدی وموبائل فون،شا د با غ ڈاکوؤں نے محبو ب اور فیملی سے2لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،ٹا ؤ ن شپ ڈاکوؤں نے نثا ر اور فیملی سے1لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،فیکٹر ی ایر یا ڈاکوؤں نے با بر اور فیملی سے1لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے گئے۔جو ہر ٹاون، ماڈل ٹاون، ڈیفنس سی سے کاریں جبکہ مصطفی ٹا ؤ ن،شا لیمار، قلعہ گجر سنگھ، لٹن روڈ، اچھرہ یکی گیٹ ،لا ڑ ی اڈہ،شا ہد رہ ،فیصل ٹا ؤ ن سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں ۔

مزید :

علاقائی -