غریبوں کو حکومت ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے، حسنین خان دریشک

غریبوں کو حکومت ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے، حسنین خان دریشک

  

راجن پور ( نامہ نگار) حکومت عوام کا معیار زندگی بُلند کرنے کے لئے مثبت اور ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں عدل و انصاف کی حکمرانی کی خواہاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر خان دریشک نے تحریک انصاف کے رہنما(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

اور معروف قانون دان محمد عمران ستار رحمانی ایڈووکیٹ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہیں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے حکومت بھر پور جدو جہد کر رہی ہے ۔ سابقہ ادوار میں ملکی خزانوں کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ غریبوں کے مسائل اور ان کے حل کے لیے تحریک انصاف کی حکومت بھر پور توجہ دے رہی ہے ۔ مویشی مال غریب اور حقدار لوگوں کو حکومت ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ اس موقع پر حاجی عبدالستار رحمانی، عبدالوہاب رحمانی، حاجی ظہور احمد رحمانی، صحافی عبدالصبور رحمانی ، محمد آصف چانڈیہ ، غلام قاسم اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

حسنین دریشک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -