پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ 7خواتین سمیت 11گرفتار ،شراب برآمد
لاہور(خبرنگار)مناواں پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر 7خواتین اور 4مردوں کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا بتایا گیا ہے کہ مناواں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر تیج گڑھ میں قحبہ خانہ پر چھاپہ مار کر7 خواتین اور 4 مرد کومل، فردوس، آسیہ،سا جدہ، فوزیہ،سمیرا،پروین،محبوب،سلیم ،جاوید اور مشرف شاہ وغیرہ کو قابل اعتراض حالت میں گرفتارکر کے موقع سے شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔