آپریشن کے نام پرغریبوں کو تنگ کیا جارہاہے، ایم پی اے حاجی ارشد جاوید

آپریشن کے نام پرغریبوں کو تنگ کیا جارہاہے، ایم پی اے حاجی ارشد جاوید

  

خان پور (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ پی پی 260حاجی محمد ارشد جاوید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت تاریخ کی بد ترین معاشی بدحالی (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

سے گزر رہا پورے ملک کی عوام کو مہنگائی کے عفریت نے بری طرح سے جکڑ لیا ہے تبدیلی کا راگ الاپنے والوں نے عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈ شیڈنگ کے تحفے دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے 100روز میں عوام کو نئے گھر دینے کے دعوے کرنے والے آپریشن کے نام پر غریب عوام کے سروں سے چھت تک چھین رہے ہیں آج عوام مسلم لیگ ن کے سنہرے دور حکومت کو یاد کر کے روتے ہیں ن لیگ کے دور حکومت میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل طور پر خاتمہ ہو گیا تھا او رمہنگائی میں بھی تاریخی کمی واقع ہوئی تھی بوکھلاہٹ کا شکار پی ٹی آئی کی حکومت ن لیگی لیڈران اور رہنماؤں کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے میاں محمد نوا ز شریف اور میاں محمد شہباز شریف آج بھی عوام کے دلوں میں رہتے ہیں اور عوام ان سے محبت کرتی ہیں پی ٹی آئی کی ظالمانہ پالیسیوں کو خمیازہ انہیں عوامی نفرت کی صورت میں بھگتنا پڑے گا ۔

ارشد جاوید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -