پراجیکٹ ڈائریکٹر نا کے پر ولائیتی شراب سمیت گرفتار

پراجیکٹ ڈائریکٹر نا کے پر ولائیتی شراب سمیت گرفتار

  

ملتان ( خبر نگار خصوصی ) خود کو بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کا رجسٹرار ظاہر کرکے گاڑی میں شراب لیکر جانے والا پراجیکٹ (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

ڈائریکٹر ملک رفیق ہمڑ بی ۔زیڈ چوک پر پیڑولنگ پولیس کے ہاتھوں گرفتاراور،مقدمہ درج کرلیا گیا ۔پیڑولنگ پولیس ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں اورملتان کے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے مقامی سیاستدان بھی شرابی پراجیکٹ ڈائریکٹرکو پولیس سے چھٹرانے کیلئے موقع پر پہنچ گئے ،اپنی ایس ایس پی کے خلاف نازیبا الفاظ پر ناکے پر موجود پیٹرولنگ پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل ڈٹ گیا مقامی پولیس کی مدد سے ملزم کو شراب سمیت تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کرایا ۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کے شرمناک فعل پر یونیورسٹی کے تعلیمی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔تفصیل کے مطابق بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں خلاف ضابطہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ملک رفیق ہمڑ کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی پیٹرولنگ پولیس ساہی چاون کی ٹیم نے بی ۔زیڈ چوک پر روکا جو اپنی کار ہنڈا سوک نمبری ict\bv.695پر سوار تھا اور شناخت پوچھتے ہوئے کار کی تلاشی کا کہا تو اس نے خود کو زکریا یونیورسٹی کا رجسٹرار ظاہر کرتے ہوئے تلاشی دینے سے انکار کردیا تاہم پولیس ٹیم کے نہ ماننے پر گاڑی کی تلاشی دینے پر آمادہ ہوا تو گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر میٹ کے نیچے سے مذکورہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے قبضہ سے دو بوتلیں ولائتی شراب برآمد ہوئی جس پر پیٹرولنگ پولیس کی ٹیم نے مذکورہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کو مال مقدمہ سمیت گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے پولیس ٹیم کو دھمکیاں دینا شروع کردیں اور خود کو بااثر ظاہر کرتے ہوئے ایک اعلی سرکاری شخصیت سے موبائل فون پر بات کرنے کو کہا پولیس ٹیم کے نہ ماننے پر ملک رفیق ہمڑ نے اپنے قریبی دوست مقامی سیاستدان کو موقع پر بلا لیا اور پیٹرولنگ پولیس ملتان ریجن کی ایس ایس پی بارے بھی نازیبا الفاظ استعمال کرنا شروع کردیئے جس پر پیٹرولنگ پولیس کی ٹیم نے تھانہ الپہ کی مقامی پولیس کو بلوا کر مذکورہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کو تھانہ الپہ منتقل کیا اور مقدمہ نمبر 663\18بجرم po4\4\79درج کراتے ہوئے اسے مقامی پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔مذکورہ واقع پر بہاء الدین زکریا کے تعلیمی حلقوں میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مذکورہ شرمناک فعل پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انھوں نے چانسلر اور وائس چانسلر سے مذکورہ واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹی کی بدنامی کا باعث بننے والے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

رفیق ہمڑ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -