نشے میں دھت ہیڈ کانسٹیبل اور ساتھی کی پیٹی بھائیوں پر فائرنگ

نشے میں دھت ہیڈ کانسٹیبل اور ساتھی کی پیٹی بھائیوں پر فائرنگ

  

لاہور(خبرنگار) شمالی چھاونی کے علاقے میں نشے میں دھت ہیڈ کانسٹیبل اور ساتھی نے اپنے ہی پیٹی بھائیوں پر فائرنگ کر دی ، ایس ایس پی کی جانب سے بنائے گئے سپیشل اسکواڈمیں تعینات ہیڈ کانسٹیبل حیدر راجپوت نے ساتھی سے مل کر پہلے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو مبینہ طور پر تشدد کیا اور بعد میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں کوڈرانے کے لیے ہوائی فائرنگ کردی۔ واقعہ کی15کی کال پر پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان کے خلاف شراب نوشی اور ہوائی فائرنگ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

بتایا گیا ہے ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد اویس ملک نے ایک سپیشل اسکواڈ تشکیل دیا تھا جو سی آئی اے کوتوالی میں انسداد دہشت گردی اور انسداد اسلحہ و منشیات کے طورپر کام کر رہا تھا اس اسکواڈ کے ہیڈ کانسٹیبل حیدر راجپوت اور ساتھی محمد علی کو ڈولفن اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی اس دوران حیدر راجپوت نے ڈولفن اہلکاروں کو ڈرانے کیلیے ہوائی فائرنگ شروع کر دی پیچھا کرنے پرحیدر اور اس کے ساتھی نے دوبارہ فائرنگ شروع کر دی اور شمالی چھاونی کے حساس علاقے میں غائب ہو گئے اس دوران محلے داروں نے 15پر کال نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کال چلا دی جس پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے ان کو گرفتار کر لیا ہے، ڈی ایس پی شمالی چھاؤنی اشتیاق خان کے مطابقاہلکاروں نے شراب پی رکھی تھی اور گرفتار اہلکاروں کے خلاف شراب نوشی اور ہوائی فائرنگ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا اس حوالے سے ایس پی سی آئی اے کاکہنا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید :

علاقائی -