ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم ، محنت کش 2سگے بھائی جاں بحق

ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم ، محنت کش 2سگے بھائی جاں بحق

  

لاہور (خبرنگار)ٹاؤن شپ کے علاقہ میں تیز رفتارٹرک اور موٹر سائیکل کے تصادم کے دوران دوجواں سالہ سگے بھائی ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس نے ضروری کارروائی کرتے ہوئے لاشیں لواحقین کے سپرد کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ کالج روڈ اسلم چوک کے قریب تیز رفتارٹرک ڈرائیور نے سامنے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی کچلے جانے کے باعث موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ٹرک ڈرائیور موقع پر ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے دونوں حقیقی بھائی24سالہ زاہد اور26سالہ شفیق گرین ٹاؤن باگڑیاں چوک کے رہائشی تھے اورمحنت مزدوری کے بعد واپس گھر جا رہے تھے۔ پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -