قادیانی فتنہ ملک واسلام دشمن قوتوں کی سازش کا نتیجہ ہے،علماء

قادیانی فتنہ ملک واسلام دشمن قوتوں کی سازش کا نتیجہ ہے،علماء

  

لاہور (پ ر) ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف بولنے والے اغیار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ،تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم وتنسیخ برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے ناظم تبلیغ مولانا قاری عبدالعزیز ،لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم نے ٹھوکر نیاز بیگ، شیرشاہ، اور نیسپاک میں علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کہ تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے بلکہ اپنا تن، من ، دھن سب کچھ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے لیے قربان کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے۔ قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا اورامت مسلمہ کوبچانایہ تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں 37ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری سلسلے میں متعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اورکانفرنس قافلوں کی صورت میں شرکت کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے منکروں کو پروموٹ کرنا اور مسلم طلبہ کوقادیانی بنانے کی سازش کرنااسلام اور آئین پاکستان سے غداری ہے لہذا حکومت نجی یونیورسٹی لمزکے اس اسلام و آئین پاکستان دشمن فعل کیخلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی کرے بصورت دیگر غیور مسلمان سراپا احتجاج بن جائینگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -