تحریک انصافکوئی مثبت اور تعمیری تبدیلی نہیں لا سکتی،رانا تنویر

تحریک انصافکوئی مثبت اور تعمیری تبدیلی نہیں لا سکتی،رانا تنویر

  

فیروزوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما راناتنویرحسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی مثبت اورتعمیری تبدیلی نہیں لاسکتی بلکہ ہوشربامہنگائی سے لوگوں کاجسم اورروح کا رشتہ برقرار رکھنامشکل ہو گیا ہے ۔ حکومتی پالیسیوں سے ملکی معیشت بسترمرگ پرپہنچ گئی ہے ۔ تبدیلی کے حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ۔موجودہ حکمران اپنی تمام توانائیاں اقربا پروری اور اقتدارانجوائے کرنے پرصرف کررہے ہیں ،عام آدمی کے مسائل حل کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا جا رہا ۔

اوراسے ریلیف فراہمی سے حکمرانوں کو کوئی سروکارنہیں ۔تبدیلی سرکارکاصرف دوماہ میں بری طرح ناکام ہونالمحہ فکریہ ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پرمسلم لیگی رہنماملک نوید احمدچوہان ،چیئرمین ملک ظہیراحمد،میاں مشتاق احمد،چیئرمین چوہدری ریاض احمدگجر ،میاں شہبازاحمد اوردیگرارکان بھی موجود تھے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما، ایم این اے وسابق وفاقی وزیر راناتنویرحسین نے کہا مہنگائی کے سونامی نے عوام کاجینادوبھرکردیاہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت کی غریب مکاؤ پالیسی پرخاموش نہیں رہے گی۔مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کابراحال کردیاہے ڈالرکی روزبروزبڑھتی ہوئی قدر نے ملکی معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے۔مہنگائی کی وجہ سے تاجربلبلااٹھے ہیں انہوں نے کہاحکومت سیاسی حریفوں کو انتقام کانشانہ بنارہی ہے ایسا زیادہ دیرتک نہیں چلے گا میاں نوازشریف نے دس سال پنجاب کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے جس کاصلہ انتقامی کارروائی سے دیاجارہاہے ،اگرحکومت نے عوامی فلاح کے منصوبوں کو بندکرنے کی کوشش کی توپاکستان مسلم لیگ (ن) بھرپورمزاحمت کرے گی۔انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کرناسراسرحکومتی غنڈہ گردی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -