ہالینڈ کے گستاخ کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،اشرفآصف جلالی

ہالینڈ کے گستاخ کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،اشرفآصف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ ،تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مانگا منڈی لاہور میں مفتی ظہور احمد جلالی کے والد محترم مفتی محمد عبد العزیز نقشبندی کے سالانہ عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہالینڈ کے گستاخ گیرٹ ولڈرز کی طرف سے سوشل میڈیا پر مسلسل توہین کی وجہ سے پاکستا ن کے مسلمانوں کے جذبات کنٹرول سے باہرہورہے ہیں۔جب تک گیرٹ ولڈرز کو گرفتار نہیں کیا جاتا گستاخیوں کا سلسلہ رکتا نظر نہیں آتا۔

پاکستان کے حکمران ہالینڈ کی حکومت سے گیرٹ ولڈرز کی گرفتاری کا مطالبہ کریں۔گیرٹ ولڈرز امن عالم کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔