سانپ،ٹوکہ اور جگا جیسے القابات نے پٹواریوں کو دہشت کی علامت بنا دیا

سانپ،ٹوکہ اور جگا جیسے القابات نے پٹواریوں کو دہشت کی علامت بنا دیا

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)پٹواریوں کے القاب دہشت کی علامت بن گئے ۔ آرائیں اور مل میں 6سال تک تعینات رہنے والے پٹواری شوکت علی کو عروفیت میں شوکت سانپ کے نام سے شہرت حاصل ہے۔کیر کلاں ، کوٹ لکھپت، بھیکے وال میں تعینات پٹواری ذوالفقار علی کو بھی ذوالفقار ٹوکہ،پٹواری خالد حسین خالد گیڑا کے نام سے پہچانا جاتا ہے اسی طرح عرفان موٹا، افضل پہلوان ، عباد اللہ پہلوان، عمران مظہر بلڈر، شفیق کوپی، صفدر ڈنگ ٹپاؤ، ارشد جگا ، ارشد ٹھپی ، خاور چیمہ بونگا اور مشتاق PK جیسے ریونیو سٹاف بھی اپنے ان ناموں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ محکمہ ریونیو میں وسیم اللہ عرف شہنشاہ پٹواری بھی کسی تعارف کے محتاج نہیں یہ وہ پٹواری ہے جس کا گیٹ اپ حسب حال کے ہر دل عزیز عزیزی سہیل احمد نے بھی اپنایا تھا۔واصح رہے یہ پٹواری حقیقی زندگی میں اپنے عرفی ناموں سے بالکل الٹ اور خوش اخلاق ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -