نرسنگ نصاب میں ذیابیطس کا مضمون شامل کرنا اچھی تجویز ہے،کوثر پروین

نرسنگ نصاب میں ذیابیطس کا مضمون شامل کرنا اچھی تجویز ہے،کوثر پروین

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے پرنسپل امیر الدین میڈیکل و لاہور جنرل ہسپتال کی جانب سے ذیابیطس کے مرض پر نرسوں کے لئے ایک سالہ بیسک ڈپلومہ اور نرسنگ نصاب میں مضمون شامل کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کو جلد سفارشات ارسال کریں گی تا کہ اس اہم موضوع پر نرسوں میں پیشہ وارانہ قابلیت پیدا کی جا سکے ،ڈی جی نرسنگ نے کہا کہ شہریوں کو قاتل بیماری سے محفوظ بنانے کیلئے نرسنگ کی خدمات کو مزید فعال بنایا جائے گا۔

اس ضمن میں مختلف ہسپتالوں میں تربیتی ورکشاپس منعقد کرائی جائیں گی جس سے نرسنگ کمیونٹی کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا ، ان کا کہنا تھا کہ ہماری نرسیں کسی دوسرے ملک سے کم نہیں البتہ ترقی یافتہ ملکوں میں نرسوں کا دائرہ کار مقابلتاً پاکستان سے زیادہ ہے ،انہوں نے کہا کہ ہماری نرسیں ڈاکٹر ز کے شانہ بشانہ 24گھنٹے دکھی انسانیت کیلئے کوشاں رہتی ہیں اور اُن کی طبی خدمات ہر لحاظ سے قابل ستائش ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -