حکومت کم آمدنی والوں کیلئے سبسڈی کارڈز کا اجراء کرے،میاں عثمان

حکومت کم آمدنی والوں کیلئے سبسڈی کارڈز کا اجراء کرے،میاں عثمان

  

لاہور (سٹی رپورٹر)پرائس کنٹرول کمیٹی کے سابق چیئرمین میاں عثمان نے کہا ہے کہ حکومت کم آمدنی والے طبقے کو ضروری اشیائے خوردونوش کی خریداری پر ریلیف دینے کیلئے سبسڈی کارڈ کا اجراء کرے ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے استثنیٰ کو50سے بڑھا کر 200یونٹ کیا جائے ۔ اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے آنے والے صارفین کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمدن کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح بڑھنے سے عوام کی قوت خرید ختم ہوتی جارہی ہے ۔کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریکارڈ سے استفادہ کیا جائے اور انہیں ضروری اشیائے خوردونوش کی خریداری پر سبسڈی دی جائے ۔

صرف 50 یونٹس تک استعمال کرنے والوں کوبجلی کی قیمتوں میں اضافے سے استشنیٰ دیا جاتا ہے۔

تاہم اب اسے 200یونٹس تک بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الوقت حکومت کی پالیسیاں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں جس کی وجہ سے لوگ متنفر ہو رہے ہیں۔حکومت اپنی مشکلا ت کم کرنے کے لئے غریب کو مشکل میں نہ ڈالے ،خزانہ بھرنے کیلئے غریب اور امیر کو ایک ہی چھڑی سے ہانکنے کی پالیسی ترک کر کے غریب کی آسودگی کیلئے اقداما ت اٹھائے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -