ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سب کو حصہ ڈالنا ہو گا،عرفان بھلا

ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سب کو حصہ ڈالنا ہو گا،عرفان بھلا

  

فیروزوالہ (نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن تحصیل فیروزوالہ کے سابق صدر چوہدری عرفان بھلا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ یہ ملک ہماراہے اوراس کی بہتری کیلئے ہمیں اپناحصہ ڈالناہوگا۔چیف جسٹس ثاقب نثارکے ڈیم فنڈز کی ہم دل سے قدرکرتے ہیں ۔ اوراس کیلئے وکلا برادری بھرپورتعاون کریگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیم بننے سے ملک خوشحال ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا اس وقت امریکہ اور بھارت ملکر پاکستان کیخلاف سازشیں کررہے ہیں جس کا مقصد ایک تو پاکستان کے پرامن ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنا اور دوسرا آزادی کشمیر کی تحریک سے دستبردار کرنا اور تیسرا سی پیک منصوبہ کو ناکام بنانا ہے مگرانشاء اللہ دشمن اپنے ان مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے کشمیر بھی بہت جلد آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا جبکہ سی پیک کے منصوبہ سے پاکستان ہی نہیں بلکہ جنوبی ایشیاء میں ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی تاہم ان حالات میں قوم کو اتحاد واتفاق کی اشد ضرورت ہے یہ وقت باہمی اختلافات، کردار کشی اور الزام تراشی کا نہیں بلکہ ہمیں ملکرپاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے کا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری عرفان بھلاایڈووکیٹ نے کہاکہ قیام پاکستان سے لیکر ابتک بھارت نے پاکستان کے وجود کو تسلیم ہی نہیں کیا اور اس نے ہر دور میں پاکستان کو توڑنے اوراس کو کمزور کرنیکی ہر ممکنہ کوشش اور سازش کی مگر وہ اپنے ان مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکا اب انشاء اللہ اس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا امریکہ کیساتھ دوطرفہ تعلقات برابری کی سطح پر ہونے چاہیے عالمی سطح پر عالمی برادری دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -