عوام نوازشریف کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں،ملک ظہیراحمد

عوام نوازشریف کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں،ملک ظہیراحمد

  

فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)کے رہنما اوریوسی فیض پورکے چیئرمین ملک ظہیراحمد نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابا ت میں عوام نے ایک مرتبہ پھر میاں محمد نوازشریف کے حق میں ووٹ دیکر ثابت کردیا ہے کہ وہ نواز شریف کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں ۔یہ کامیابی نواز شریف کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

، پنجاب میں نواز لیگ نے جس طرح پی ٹی آئی کے امیدواروں کو شکست دی ہے یہ دھاندلی زدہ نا اہل حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر عدم اعتماد ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ملک ظہیراحمد نے کہا کہ معاشی بحران موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہے ،عوام کو مہنگائی کے عذاب میں مبتلا کرکے حکمران سیاسی مخالفین کیخلاف بدترین سیاسی انتقام کی راہ پرچل رہے ہیں ملک میں مہنگائی کا بے قابو جن عوام کے گھروں کے چولہے بجھانے میں مصروف ہے اور اناڑی حکمران قومی معاملات کے ساتھ پنگ پانگ کیلئے میں مصروف ہیں ،انہوں نے کہاکہ کل تک میاں نواز شریف کی حکومت پر تنقید کرنیوالے اب کشکول لیکر آئی ایم ایف کی نہ صرف شرائط پوری کرررہے ہیں ،امید ہے کہ آئی ایم ایف کے دروازے ہر کشکول لے جانیوالے وزیر اعظم خودکشی نہیں کریں گے دنیا بھر کی نظروں میں کھٹکنے والے ایٹمی پاکستان کی حکمرانی تحریک انصاف کی بچگانہ ٹیم کے بس کی بات نہیں میاں نوازشریف کی قیادت میں ہی ملک بحرانوں سے نجات حاصل کرسکتا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -