بیت المال میں سیاسی ‘ سفارشی کلچر ختم ‘ اب میرٹ پر کام ہونگے ‘ عون عباس بپی

بیت المال میں سیاسی ‘ سفارشی کلچر ختم ‘ اب میرٹ پر کام ہونگے ‘ عون عباس بپی

  

ملتان(سٹی رپورٹر)ایم ڈی بیت المال پاکستان عون عباس بپی نے کہاہے کہ ہم نے بیت المال میں سیاسی اور سفارشی کلچر کو ختم کردیا ہے ماضی میں بیت المال کی امانت کا میرٹ سے ہٹ کر استعمال کیا گیا اور سندھ سمیت دیگر مقامات پر سیاسی مفادحاصل کیا گیا مگر اب ایسا نہیں چلے گا،میں سیاسی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

سفارش پر کوئی کام نہیں کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ایم ڈی تعینات ہونے کے بعد دورہ ملتان کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ اب کسی قسم کی سیاسی سفارش قبول نہیں کی جائے گی ، تمام تر کام اور تمام تر امداد میرٹ پر جاری ہوگی ، نظام کو بہتر بنا رہے ہیں ۔مستحق طلبا کی مکمل معاونت کی جائے گی اور ان کا کوٹہ بھی بڑھایا جائے گا ، اورطلباوطالبات کی زیادہ سے زیادہ امداد کی جائے گی ،معذور افراد کی زیادہ سے زیادہ امداد کرینگے ، جو مصنوعی اعضا لگوانے کے خواہشمند ہونگے انہیں بھی مکمل معاونت فراہم کی جائیگی ، پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام سویٹ ہومز بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں جہاں مسائل تھے انکی نشاندہی ہوئی تو ہم نے حل کر دیئے ہیں ماضی میں کے پی کی ، سندھ ، گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں کو محروم رکھا گیا ہم انکا بھی ازالہ کرینگے ، پریس کانفرنس میں اعجاز جنجوعہ ، طارق عبداللہ ، سلیم لابر ، مہندرسنگھ ودیگر بھی ہمراہ تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -