میاں برادران کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے،چودھری عدنان
لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہورکے رہنما چودھری عدنان ہنجرا ،سابق کونسلر اظہر عزیز بٹ، خواجہ محسن ایڈووکیٹ اور کلچرل ونگ پنجاب کی رہنما نسرین اختر ملک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ حکومت کے وزیر ضمنی الیکشن کے نتائج دیکھ کر بو کھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔نواز شریف کی قیادت میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔