منہاج یونیورسٹی کے زیر اہتمام دوروزہ عالمی کانفرنس اختتام پذیر

منہاج یونیورسٹی کے زیر اہتمام دوروزہ عالمی کانفرنس اختتام پذیر

  

لاہور(سٹی رپورٹر)منہاج یونیورسٹی لاہور اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے تعاون سے منعقدہ دو روزہ عالمی کانفرنس کے اختتامی سیشن میں ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین نے ڈیکلیریشن پیش کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کی فلاح ہی امن کی راہ ہے۔شرکائے کانفرنس اور بین الاقوامی سکالرز نے اسے'' سماجی ذمہ داریوں میں مذاہب عالم کے کردار'' کی دو روزہ کانفرنس کا سلوگن اور لب لباب قرار دیا اور اسکی متفقہ طور پر منظور دی۔دو روزہ عالمی کانفرنس میں ریسرچ پیپر پیش کرتے ہوئے بین الاقوامی سکالرز نے کہاکہ دنیا کا کوئی مذہب نفرت کی تعلیم نہیں دیتا،دنیا کے امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے مذاہب عالم کے دانشوروں اور نمائندوں کے درمیان وسیع تر مکالمہ ناگزیر ہے،مہمانوں نے اہم موضوع پر کانفرنس منعقد کرنے پر منہاج یونیورسٹی لاہور کی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔کانفرنس کے اختتامی سیشن سے سری لنکا کولمبو یونیورسٹی کے پروفیسرڈاکٹر شانتی کمار،ڈاکٹر چارلس اینڈریو،ریورنٹ بوم سونیم،ڈاکٹر جوزف سن،ڈاکٹر ہرمن نے خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -