ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس کی اے جی ایم ، سالانہ الیکشن 25دسمبر کو کرانے کا اعلان
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل )ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی اے جی ایم، 3سو کے لگ بھگ ممبران نے شرکت کی ،جنرل سیکرٹری چودھری خالد محمود نے ہاؤس کے سامنے مالی سا ل 2017-18 کاحساب پڑھ کر سنایا،جس کی باقاعدہ پورے ہاؤس نے منظوری دی ،انہوں نے اعلان کیا کہ الیکشن15دسمبر 2018ء کو ہوں گے ،ہال میں تمام ممبران نے اس کی تائید کی،انہوں نے کہاایسوسی ایشن کی بنیاد 2003میں رکھی گئی تھی اس وقت سے لے کر 2015ء تک نہ ایسوسی ایشن کی اے جی ایم کی گئی اور نہ ہی کبھی پچھلی ایسوسی ایشن کے ممبران نے اپنے آپ کو ممبران کے سامنے پیش کیا ،جنرل سیکرٹری نے ہاؤس میں موجود ممبران کو بتایا کہ یہ روایت ہمارے تین سالہ دور میں شروع ہوئی ،انہوں نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کی جملہ کارکردگی پچھلے سال 2017ء میں سب سے ہاٹ ایشو PRAکا تھااس کاہائیکورٹ سے ایسوسی ایشن نے سٹے آرڈر لے لیا ہے ،دوسرا ڈی ایچ اے میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی کرسی کا تھا وہ اب لگ چکی ہے ،تیسرا پروفیشنل ٹیکس کے نوٹسز کا تھا اس پر ہم نے ہائیکورٹ سے سٹے آرڈر لے رکھا ہے ، ،اجلاس میں چودھری اعظم ناصر چیف ایڈیٹر(وائس آف سوسائٹی) اور مسز شاہدہ اور دیگر دوسرے مرحوم ممبران کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ،میجر(رٌ) محمد رفیق حسرت نے ٹیکسز کے متعلق کھل کر بات کی ،چیمبر آف کامرس میں ممبران کی رجسٹریشن سے لے کر ایوان بالا تک جو ایسوسی ایشن کا دور رہا اس کے متعلق ممبران کو بتایا گیا ،ایسوسی ایشن کی طرف سے Andniad Mpp Lccation متعارف کرائی جا رہی ہے ہر آفس کا اپنا لاگ ان ہو گا جس میں پورے سٹاف کی انفارمیشن ہو گی ۔