میونسپل کمیٹی بہاولنگر ، ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف

میونسپل کمیٹی بہاولنگر ، ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف

  

بہاولنگر(نمائندہ خصوصی)میونسپل کمیٹی بہاولنگر کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث سب انجینئر چوہدری اسد کے خلاف کاروائی نہ ہوسکی،چیئرمین بلدیہ سمیت اعلی افسران نے بھی چپ سادھ لی ذرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی بہاولنگر میں کروڑوں روپے کے (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ،میونسپل کمیٹی میں تعینات سب انجینئر چوہدری اسد کی جانب سے مبینہ طورپر ٹھیکیداروں سے سازبازکرتے ہوئے ترقیاتی منصوبہ جات میں ناقص میٹریل کا استعمال کیاجارہا ہے ،میونسپل کمیٹی میں جاری واٹر سپلائی،سیوریج ،گرین بیلٹ،سٹریٹ لائٹس،ٹف ٹائل سمیت دیگر منصوبہ جات میں مکمل ہوئے بغیر ہی ٹھیکیداروں کو ادائیگی کی جارہی ہیں۔اکثر منصوبہ جات صرف کاغذوں کی حدتک محدود ہیں ۔عوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ایس ڈی خالد سے میونسپل کمیٹی میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیں۔

گھپلے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -