میپکو ‘2 ویگنیں بچے سکول لانے لیجانے پر مامور ‘ سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال

میپکو ‘2 ویگنیں بچے سکول لانے لیجانے پر مامور ‘ سرکاری وسائل کا بے دریغ ...

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) واپڈا افسروں کے چند بچوں کے سکول میں پک اینڈ ڈراپ کیلئے 2 کمرشل ویگنیں استعمال کرنیکا انکشاف ہوا ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر سے کارروائی کا مطالبہ (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ میپکو کی 2ہائی ایس ویگنیں نمبرایم این جے 2031اور ایم این ٹی 6226جن کی 23‘23سیٹیں ہیں ‘ انہیں سرکاری کا م میں لگانے کی بجائے مخصوص افسران کے بچوں کے سکول پک اینڈ ڈراپ پر لگا دیا گیا ہے ۔23‘23 سیٹوں والی ویگنوں میں محض3‘3بچے ہوتے ہیں جن کو صبح سکو ل چھوڑنے کے بعد واپس بھی لایا جاتا ہے ۔المیہ ہے کہ پرائیویٹ سکولز کی ہزاروں روپے فیسیں ادا کرنے والے افسران اپنی ذاتی گاڑیوں پر بچوں کے پک اینڈ ڈراپ کی بجائے سرکاری کمرشل گاڑیوں کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں جس کی مینٹی نینس اور ڈیز ل پرماہانہ لاکھوں روپے خرچ آرہا ہے۔دونوں ہائی ایس ویگنیں مخصوص افسران کے بچوں کو واپڈا کالونی سے صبح لیتی ہیں اور کینٹ کے سکولز میں پہنچاتی ہیں ۔ چھٹی ہونے پر یہی گاڑیاں ان بچوں کو لے کر واپس گھر پہنچاتی ہیں ۔عرصہ دراز سے یہ سلسلہ جاری ہے مگر اعلی ٰ حکام نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -