تحریک انصاف اب تحریک انتقام بن چکی ہے، اشر ف بھٹی

تحریک انصاف اب تحریک انتقام بن چکی ہے، اشر ف بھٹی

  

لاہور( سٹی رپورٹر )پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشر ف بھٹی نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعدتحریک انصاف کی حکومت کے طریقہ کار سے نظر آرہا ہے کہ یہ تحریک انصاف نہیں بلکہ تحریک انتقام بن چکی ہے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، کسی کی مددسے اقتدار میںآنے والوں کا پیپلز پارٹی ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر غریب عوام کو ریلیف دینے کے دعوے کرنے والے عمران خان نے حکومت میں آکر غریب عوام کو مہنگائی کے سمندر میں غرق کردیا ہے ۔ا

نہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ہمیشہ جمہوریت، امن اور آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سا لمیت کیلئے قربانیاں دی ہیں،پیپلز پارٹی کی جدوجہدپاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کرنے، اداروں کو آئینی حدود میں کام کروانے، میڈیا کی آزادی اور غریب عوام کو ان کے حقوق دلوانے کیلئے ہے اور یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -