ملتان سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی شکار میں اضافہ، عملہ سرپرست ، ذرائع
ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان کے نواحی علاقوں میں غیر قانونی بیڑ کاشکار کھیلنے کی تعداد میں اضافہ ہوگیاہے شکاری ٹیپ ریکارڈ ز ،جال لگا کربیٹرپکڑکر مہنگے داموں فروخت کرنے لگے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
ہیں ملتان کے نواحی علاقہ بندبوسن ،بدھلہ سنت ،نواب پور ،قاسم بیلہ اور سورج میانی میں کاشتہ فصلات میں بیٹر کی بڑی تعداد پکڑنے والوں نے جال بچھارکھے ہیں جبکہ محکمہ تحفظ جنگی حیات کی باقاعدہ پڑتال نہ ہونے کی وجہ سے غیر قانونی شکار کھیلنے والے آزادی سے شکار کھیلنے لگے ہیں ایک لائسنس پر کئی شکار ی شکار کھیلنے لگے ہیں بعض وائلڈ لائف انسپکٹر ز اپنی نگرانی میں شکار کروانے لگے ہیں ان کی سرپرستی کاانکشاف ہوا ہے ان علاقوں میں شکاریوں کاکہنا ہے کہ افسران سمیت اہلکار وں کو شکار کا حصہ باقاعدگی سے دیا جاتا ہے جسکی وجہ سے وہ آزادی سے شکار کھیلتے ہیں ہیڈ محمد والہ پر ایک ایم این اے نے اپنی مرغابی کی شکار گاہ بنارکھی ہے جس پر ہفتہ وار شکار کیا جارہا ہے اس میں وائلڈ لائف کے افسران بھی شامل ہوتے ہیں ۔