چادر والی سرکار کا 33واں 2 روزہ سالانہ عرس آج سے شروع

چادر والی سرکار کا 33واں 2 روزہ سالانہ عرس آج سے شروع

  

ملتان(سٹی رپورٹر) حضرت چادر والی سرکار ؒ کا 33واں دو روزہ سالانہ عرس آج سے شروع ہو گا ،سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں دربار عالیہ حضرت چادر والی سرکار ؒ حسن پروانہ روڈ کے (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

مرکزی سجادہ نشین پیر سید ولی محمد شاہ ثانی المعروف ثانی سرکار آج صبح دس بجے مزار کو غسل دیں گے اور بعد نماز عصر چادر پوشی کی جائے گی جبکہ بعد نماز عشاء محفل نعت و سماع منعقد ہو گی دوسرے روز 23اکتوبر کل بروز منگل کو چادر والی سرکار ؒ کانفرنس دوپہر12 بجے شروع ہو گی ،عرس کے لئے مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور چادر والی سرکارؒ کے رضا کار بھی ڈیوٹیاں دیں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -